8 اپریل، 2026، 6:14 PM

عراقچی کی جنرل عاصم منیر سے ٹیلفونک گفتگو، اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اظہار تشویش

عراقچی کی جنرل عاصم منیر سے ٹیلفونک گفتگو، اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اظہار تشویش

ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے لبنان میں صہیونی حکومت کی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں خطے کی صورتحال اور امن و سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے گفتگو کے دوران پاکستان کی حکومت کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف کی اور جنگ کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے کی جانے والی مسلسل اور مؤثر کوششوں پر جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان حالیہ ٹیلیفونک گفتگو کا بھی حوالہ دیا اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے اور طے شدہ نکات پر عملدرآمد جاری رکھا جائے۔

گفتگو کے دوران ایران اور لبنان میں صہیونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے میں امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

News ID 1938804

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha